Khabar Mantra
اپنا دیشبہار- جھارکھنڈسیاست نامہ

پسماندوں کی گنتی سے کیوں ڈرتےہو؟

پٹنہ: آرجے ڈی سربراہ لالو یادو نے جیل سے باہر آنے کے بعد نیا سیاسی تیور دکھایا ہے ۔ انہوں نے مردم شماری پر سوال اٹھا ہے۔

انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ مرکزی حکومت مردم شماری میں کتا ، بلی ، ہاتھ ،گھوڑا ،گیدڑ،سور سب کی گنتی رکھتی ہے تو پچھڑے اور انتہائی پچھڑے کی گنتی میں پریشانی کیا ہے۔ انہوں نے پوچھا ہے کہ مردم شماری میں الگ ذات کا کالم جوڑنے میں کیا پریشانی ہے۔ کیا اس مردم شماری سے دس فیصد کی 90 فیصد پر حکومت کی پول کھل جائے گی۔بی جے پی نے لالو کے اس بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لالو پرساد ذات پات کی دہشت پھیلانا چاہتے ہیں۔

لالو پرساد نے کہا ہے کہ این آر سی ، این پی آر اور 2021 کی مردم شماری پر لاکھوں کروڑ ں خرچ ہوں گے۔ این پی آر میں الگ الگ کالم جوڑے جارہے ہیں لیکن مردم شماری میں ذات کا ایک کالم جوڑنے میں کیا پریشانی ہے۔ کیا 5 ہزارسے زائد ذات والے اور 60 فیصد انتہائی پسماندہ و انتہائی پسماندہ طبقات ہندوستانی نہیں ہیں جو ان کی گنتی نہیں ہورہی ہے؟۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close