آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

اتھوپيا: طیارہ حادثے میں مرنے والوں میں چار ہندوستانی

ایتھوپیا کے بشوفتو میں اتوار کی صبح ہونے والے طیارہ حادثے میں مرنے والے 149 مسافروں میں چار ہندوستانی بھی شامل ہیں۔

اتھوپيا ایئر لائنز کے ایک طیارے نے صبح 8.38 بجے یہاں سے کینیا کے نیروبی کے لئے پرواز بھری تھی، لیکن چھ منٹ کے بعد ہی اس کا رابطہ ٹوٹ گیا تھا اور وہ گر کر تباہ ہوگیا تھا۔طیارے میں سوار تمام 149 مسافر اور عملہ کے آٹھ ارکان کے مرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایئر لائنز نے بتایا کہ مرنے والے مسافروں میں 35 ممالک کے شہری ہیں جن میں چار ہندوستانی بھی شامل ہیں۔ سب سے زیادہ 32 مسافر کینیا سے تھے۔ کناڈا کے 18، ایتھوپیا کے نو، چین، اٹلی اور امریکہ کے آٹھ ، فرانس اور برطانیہ کے سات ، مصر کے چھ، جرمنی کے پانچ، سلوواکیہ کے چار، آسٹریلیا، روس اور سویڈن کے تین ، اسپین، اسرائیل، مراکش اور پولینڈ کے دو دو شہری اس حادثے میں مارے گئے ہیں۔

بیلجئیم، جبوتي، انڈونیشیا، آئر لینڈ، موزنبیق، ناروے، رونڈا، سعودی عرب، سوڈان، صومالیہ، سربیا، ٹوگو، یوگنڈا، یمن، نیپال اور نائیجیریا کے ایک-ایک شہری حادثہ کا شکار ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک مسافر اقوام متحدہ کا پاسپورٹ ہولڈر تھا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close