اترپردیشتازہ ترین خبریں

اتر پردیش: یوگی حکومت کا دعویٰ، ریاست کی بدلی تصویر، 2سال میں نہیں ہوا ایک بھی فساد

اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو دعوی کیا ہے کہ ان کی حکومت نے اپنے دوسالہ میعاد کار میں بغیر کسی تفریق کے ریاست کی ترقی، نظم ونسق اور سماجی سیکورٹی کے لئے مناسب اقدام کئے ہیں۔

اترپردیش میں اپنی حکومت کے دو سال پورا ہونے پر بی جے پی ریاستی دفتر پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مغربی یوپی کے کیرانہ اور کھنڈالا سے لوگوں مہاجرت کا سلسلہ رکا ہے اور جن لوگوں نے علاقہ چھوڑا تھا وہ واپس آگئے ہیں۔ یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ریاست کے نظم ونسق میں کافی تبدیلی آئی ہے۔

مسٹر یوگی نے اپنی 90 منٹ کے خطاب میں اپنی حکومت کی کامیابیوں کا سہرا وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ کے سر باندھتے ہوئے دعوی کیا کہ ان کی حکومت نے گذشتہ 24 مہینوں میں سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر میں 15 لاکھ نئے روزگار کے مواقع پیدا کئے ہیں۔

ان کے مطابق نظم ونسق کے شعبے میں 73 جرائم پیشہ افراد کا انکاونٹر کیا گیا ہے جبکہ 3500 انکاوٹرس میں 6 پولیس اہلکار نے بھی اپنی جان گنوائی ہے اور 8000 جرائم پیشہ افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ان کے دوسالہ میعاد کار میں ایک بھی فساد نہیں ہوا ہے جبکہ 2016 میں 100 سے زیادہ فسادات ریاست میں وقوع پذیر ہوئے تھے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close