اترپردیشتازہ ترین خبریں

اتر پردیش: سیکس ریکٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

اترپردیش کے ضلع کانپو کے بٹھور میں پولیس نے ایک سیکس ریکٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے اس میں ملوث دو لڑکیوں کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ مخبر سے ملی اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے ایک گھر میں چھاپہ ماری کی اور جسم فروشی میں ملوث دو لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ سنگھ پور کے گنگا پور لدھوری کی دیپا کے گھر سیکس ریکٹ کے چلائے جانے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ جس کے بعد سنیچر دیر رات چھاپہ ماری کی کاروائی کی گئی۔

اس ضمن میں موقع سے گرفتار لڑکیاں کلیان پور کے تحت سی ٹی ایس بستی اینڈ آواس وکار کی رہنے والی ہیں۔ اس دوار ن سیکس ریکٹ چلانے والی دیپاو دیگر دو لوگ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس ان کو تلاش کررہی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close