اترپردیشتازہ ترین خبریں

اترپردیش: پبلک سروس کمیشن میں بدعنوانی کے سلسلے میں طلبہ کا مظاہرہ

ایل ٹی گریڈ ٹیچر بھرتی میں بدعنوانی اور کمیشن کے سکریٹری کو اس کےعہدے سے ہٹانے کے سلسلے میں اترپردیش پبلک سروس کمیشن کے سامنے کم سےکم 1500 سے زیادہ طالب علموں نے مظاہرہ کیا۔

مظاہرہ میں شامل طلبہ ایل ٹی گریڈ اکزام پیپر لیک معاملے میں سروس کمیشن کے امتحان کنٹرولر انجو کٹیار کی گرفتاری سے ہی مطمئن نہیں ہیں۔ مظاہرہ کررہے طلبہ کمیشن کے سکریٹری جگدیش کو عہدے سے ہٹائے جانے کا مطالبہ کررہے تھے۔

کمیشن کےگیٹ کے سامنے ایک طرف پولس اور آر اے ایف کے جوان تعینات تھے تو دوسری طرف مشتعل طالب علم کمیشن کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر پولس سپرنٹنڈنٹ (شہر) برجیش سری واستو، سول لائنس علاقائی افسر سمیت کئی تھانوں کی پولس جائے واقع پر موجود تھی۔ حالانکہ پولس مسلسل طالب علموں کو سمجھانے کی کوشش کررہی تھی۔ مظاہرہ پرامن طور سے ختم ہوگیا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close