اترپردیشتازہ ترین خبریں

اترپردیش میں’دَلوں‘ کا نہیں بلکہ ’دِلوں‘ کا اتحاد ہوا ہے: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے اتوار کو دعوی کیا کہ بی جے پی کے ’وجے رتھ‘ کو روکنے کے لئے اترپردیش میں’ دَلوں‘(پارٹیوں) کا نہیں بلکہ ’دِلوں‘ کا اتحاد ہوا ہے۔

سیفئی واقع اپنی رہائش پر مسٹر یادو نے یو این آئی سے بات چیت میں کہا کہ نیتا جی ملائم سنگھ یادو ،مایاوتی جی ایک ساتھ آئے ہیں۔ یہ بڑا پیغام ہے اور بڑا پیغام اس لئے ہے کہ ایس پی۔بی ایس پی اور آر ایل ڈی کا اتحاد ہوا ہے۔ یہ کہیں نہ کہیں عام لوگوں کا اتحاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک بہت ہی نازک دور سے گذر رہا ہے۔ آئین کو براہ راست چوٹ پہنچائی جارہی ہے۔ آئین سے ملے ہوئے حقوق کو چھینا جارہا ہے۔ آج اگر ہم دیکھیں تو بی جے پی کا پورا انتخابی تشہیر جھوٹ پر مبنی ہے۔ پرانے وعدوں کا تذکر ہ سرے سے ان کے انتخابی ریلیوں سے غائب ہے۔

مسٹر یادو نے کہا کہ گذشتہ انتخابات میں بی جے پی نے ہرسال دو کروڑ نوکریوں، کسانوں کی آمدگنی دوگنی کرنے اور اسی طرح کے سینکڑوں وعدے غریب عوام سے کئے تھے۔ اب عوام جاننا چاہتے ہیں کہ 2014 کے جو وعدے تھے وہ کتنے پورے ہوئے۔ اچھے دن کے نعرے کا کیا ہوا۔انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اب عوام بی جے پی کے بہکاوے اور نام نہاد وعدے کے چکر میں پڑنے والے نہیں ہے۔ اب بی جے پی مشکل میں ہے۔ بی جے پی لیڈروں کے طرز تکلم و طرز تخاطب سے لگتا ہے کہ بی جے پی کا دہائی کے ہندسے میں پہنچنا بھی مشکل ہے۔

ایس پی سربراہ نے کہا کہ’’ مجھے یادو ہے کہ بی جے پی کے لیڈر کہتے تھے کہ ان کی حکومت بنے گی تو کورٹ میں جو مقدمے ہیں وہ ختم ہوجائیں گے۔ لوگوں کو جلد ہی انصاف مل جائے گا۔ عدالت میں مقدموں کے تصفیہ کے رفتار میں اضافہ ہوگا۔ لیکن آج پانچ سال پورے ہونے پر 50 لاکھ سے زیادہ مقدمے ہوگئے ہیں ان پر اگر باریکی سے نظر ڈالی جائے تو دلتوں، بچھڑوں اور اقلیتوں کے خلاف سب سے زیادہ مقدمے درج کئے گئے ہیں۔

اپنی حکومت کے میعاد کارمیں ملزموں کو تحفظ دینے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ آج وزیر اعلی کون ہیں وہ اپنی ایف آئی آر کی کاپی بھول گئے ہیں۔ انہیں دیکھنا چاہئے کہ الیکشن کمیشن نے انہیں اپنے دستاویز جمع کئے ہیں۔ کتنی اور کیسی کیسی سنگین دفعات ان کے اوپر لگی ہوئی ہیں۔ ان کے نائب وزیر اعلی کے اوپر کئی مجرمانہ مقدمے درج ہیں۔ ریاستی سطح کے لیڈروں کی بات الگ ہے قومی کے لیڈروں کو بھی دیکھ لیں۔ ان کے قومی صدر کون ہیں۔ وہ لوگ جو جرائم کو بڑھاوا دے رہے ہیں نفرت کو فروغ دے رہے ہیں وہ دوسروں پر انگلی اٹھانے سے قبل ذرا اپنے گریباں میں جھانک دیکھیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close