اترپردیشتازہ ترین خبریں

اترپردیش: راجا بھیا کا اعلان، ان کی پارٹی 14 سیٹوں پر لڑے گی انتخاب

جنتا دل لوک تانترک کے سربراہ واترپردیش کے کنڈہ اسمبلی حلقے سے ایم ایل اے رگھور راج پرتاپ سنگھ عرف راجا بھیا نے اترپردیش میں 14 پارلیمانی حلقوں سے اپنے امیدوار انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیاہے۔

راجا بھیا نے پیر کو پرتاپ گڑھ پارلیمانی حلقے سے اکشے پرتاپ سنگھ گوپال اور کوشامبی سیٹ سے سابق رکن پارلیمان شیلندر کمار کو پارٹی کا امیدوار بنایا تھا۔ انہوں نے بدھ کو فتح پور، سیتا پور، باندہ، ہمیر پور، جالون، جونپور، مچھلی شہر، بلیا، غازی پور، سیتاپور، ڈومریا گنج اور بہرائچ سے اپنے امیدوار اتارنے کااعلان کیا ہے۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ ان پارلیمانی حلقوں سے امیدواروں کے نام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close