اترپردیش

اترپردیش: بیت الخلاء کی تعمیر میں دھاندلی، 267 پردھانوں کو نوٹس

اترپردیش کے بستی ضلع میں 267 گرام پنچایت پردھانوں اور گرام پنچایت سیکرٹریوں کے ذریعہ بیت الخلا کی تعمیر میں دھاندلی کرنے کے سبب معطلی کا نوٹس دیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے اتوار کے روز یہاں کہا کہ بیت الخلا کی تعمیر کی جانچ کے دوران 267 گرام پنچایتوں میں معیار کے مطابق کام نہ کرائے جانے کی وجہ سے پردھانوں اور سکریٹریوں کو معطلی کا نوٹس دیا گیا ہے۔ تفتیش کے دوران تعمیراتی کام نامکمل پایا گیا ہے جبکہ کاغذوں میں اسے مکمل دکھایا گیا ہے۔

ضلع مجسٹریٹ آشوتوش نرنجن نے کہا کہ اگر 15 دن میں ادھورے تعمیر کاموں کو مکمل نہ کیا گیا تو پنچایت پردھانوں کو معطل کرکے ان کے حقوق پر روک لگا دی جائے گی اور گرام پنچایتوں میں کمیٹی قائم کر دی جائے گی۔ اس کے علاوہ پنچایت سیکرٹریوں کے خلاف بھی محکمہ جاتی کارروائی شروع کی گئی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close