اترپردیشتازہ ترین خبریں

اترپردیش: باراتیوں سے بھری گاڑی حادثہ کا شکار، 14 ہلاک

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سڑک حادثے پر سوگ کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے اہل خانہ کو 2-2 لاکھ روپئے کے مالی تعاون دینے کا اعلان کیا ہے۔

پرتاپ گڑھ، (یو این آئی)
اترپردیش کے پرتاپ گڑھ کے مانیک پور علاقے میں ایک ٹرک سے لگژری گاڑی ٹکراگئی جس میں سوار 14 باراتیوں کی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ گذشتہ رات دیش راج انارہ گاؤں کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار بولیرو سڑک کے کنارے کھڑے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 14 افراد کی موت ہوگئی۔ یہ سب باراتی تھے جو نواب گنج کے علاقے شیخ پور گاؤں میں شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بولیرو گاڑی کو زبردست نقصان پہنچا۔ مرنے والے افراد اس میں پھنس گئے تھے۔ لاشوں کو گیس کٹر کی مدد سے نکالا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں میں 12 افراد کنڈہ کوتوالی کے جیگرا پور گاؤں کے باشندے ہیں جبکہ ایک کا تعلق مانیک پور اور ایک ہتھی گنواں علاقے سے ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ببلو (22)، دنیش کمار (49)، پون کمار (10)، دیا رام (40)، امن کمار (7)، رام سمن (40)، انش (9)، گورو کمار (10)، نان گوڑ (55)، سچن (12)، ہمانشو (12)، میتھلیش کمار (17)، ابھیمنیو (28) اور مانک پور علاقہ کے رہنے والا ڈرائیور پارس ناتھ (40) شامل ہیں۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پرتاپ گڑھ کے مانک پور علاقے میں پیش آئے سڑک حادثے پر سوگ کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے اہل خانہ کو 2-2 لاکھ روپئے کے مالی تعاون دینے کا اعلان کیا ہے۔ آفیشیل ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سڑک حادثے میں افراد کی موت پر سوگ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مہلوکین کی روح کی تسکین کی آرزو کرتے ہوئے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مسٹر یوگی نے مہلوکین کے اہل خانہ کو دو لاکھ روپئے کے مالی تعاون فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close