اترپردیشتازہ ترین خبریں

مظفر نگر: ایس پی لیڈر کی بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل، علاقے میں پھیلی سنسنی

اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے کھتولی علاقے میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) لیڈرکی بیوی کو اغواکے بعد گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایا کہ کھتولی کے محلہ ڈھاکن چوک باشندہ ایس پی لیڈر چودھری مہربان کی بیوی ثریا بیگم (50) گذشتہ 18 دسمبر کو اسلام نگر میں رہنے والی ایک خاتون سے ادھار دیئے گئے پیسے واپس لینے کی بات کہہ کر گھر سے گئی تھی۔ وہ اس وقت سے گھر واپس نہیں آئی تھی۔ اہل خانہ نے اس معاملے میں گذشتہ پیر کو تھانے کے سامنے ہنگامہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں منگل کی صبح پولیس نے محلہ اسلام نگر باشندہ زاہد، اس کے والد نواب اور عمران کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس نے تینوں سے سختی سے پوچھ کچھ کررہی ہے۔ ان کی نشاندہی پر پولیس نے ثریا بیگم کی لاش کو گنگ نہر سے بورے میں برآمد کیا گیا۔ پوچھ گچھ میں ملزموں نے بتایا کہ انہوں نے ثریا بیگم کا گلا گھونٹ کر قتل کرنے کے بعد لاش کو بورے میں بند کر گنگ نہر کے پاس جھاڑیوں میں پھینک دیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ ثریا بیگم کا اغوا کرنے کے بعد پھانسی لگا کر قتل کردیا گیا تھا۔ قتل کے پیچھے روپئے کے لین دین کا معاملہ بتایا گیا ہے۔ مرنے والی خاتون نے سال 2012 میں کھتولی میونسپل کارپوریشن سے چیئرمین کا آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن بھی لڑچکی تھیں۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close