اپنا دیشتازہ ترین خبریں

اتحاد کے اصولوں کو جے ڈی ایس-کانگریس دونوں کو ماننا چاہئے: کمارسوامی

کرناٹک کے وزیراعلی ایچ ڈی کمار سوامی نے پیر کو کہا کہ جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) اتحاد کے اصولوں پرعمل کرے گی اور دوسری پارٹی کو بھی ایسا ہی کرنا چاہئے۔

مسٹر کمارسوامی نے مانڈیا لوک سبھا سیٹ کےلئے اپنے بیٹے نکھل کمار سوامی کا کاغذات نامزدگی داخل کرنے سے پہلے خاص پوجا کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ مانڈیا، ہاسن اور تمکرو لوک سبھا سیٹوں پراتحاد کے اصولوں پر کچھ اختلاف ہے۔ کانگریس لیڈروں سے شمالی بینگلورو سمیت اپنی پارٹی کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے امیدواروں کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔

وزیراعلی نے کہا کہ،’’میں کانگریس لیڈروں کے ساتھ ریاست کے سبھی 28لوک سبھا علاقوں میں مشترکہ انتخابی مہم کےلئے تیار ہوں اور میں ایسی ہی امید کانگریس کے لیڈروں سے بھی کرتا ہوں۔‘

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close