اترپردیشتازہ ترین خبریں

اتحاد پورا کرے گا نئے وزیراعظم کی تلاش: اکھلیش یادو

سماجواد ی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے دعوی کیا کہ نفرت کی سیاست کرنے والی بی جے پی کا اترپردیش میں کھاتہ بھی نہیں کھلے گا اور اتحاد پر اعتبار کرنے والے رائے دہندگان نئے وزیر اعظم کی تلاش کو مکمل کریں گے۔

کوی نگر کے رام لیلا میدان میں پیر کو ایک انتخابی ریلی سے خطا ب کرتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ ایس پی۔بی ایس پی اور آر ایل ڈی اتحاد سے پورے ملک میں یہ پیغام گیا ہے کہ اس بار لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کا اترپردیش میں کھاتہ نہیں کھلنےوالا ہے۔ عوام سمجھ گئے ہیں کہ یہ انتخاب جمہورت کی بقا کی لڑائی ہے۔ یہ اتحاد ’’مہاپریورتن‘‘(عظیم تبدیلی) لائے گا۔

مسٹر یادو نے کہا کہ نیاہندوستان نیا وزیر اعظم منتخب کرے گا۔ بی جے پی نے ملک میں تعلیم، صحت، روزگار کو بدحال کر دیا ہے۔ مرکزی حکومت سرمایہ کاروں کے اشاروں پر کام کر رہی ہے۔ نوٹ بندی، جی ایس ٹی سے کاروبار کو سخت نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے کسانوں، نوجوانوں، تاجروں سمیت سماج کے ہر طبقے کےساتھ دھوکہ کیا ہے۔ بی جے پی سے اب اس کے کاموں کا حساب لیا جائےگا۔ غازی آباد علاقے میں سب سے زیادہ ترقی ایس پی و بی ایس پی سرکاروں کے میعاد کار میں ہوئی ہے۔ غازی آباد میں6 لین روڈ، میٹرو، کئی فلائی اوور سماجوادی سرکار نے بنائے۔ بی جے پی کے پاس اپنا ایک بھی کام نہیں ہے جس کو وہ شمار کراسکے۔

مسٹر اکھلیش نے کہا کہ بی جے پی نے جب اپنے’ دو سنکلپ پتروں‘ کے وعدے نہیں نبھائے تو اب ’تیسرے سنکلپ پتر‘ پر کون یقین کرے گا۔ بی جے پی عوام کا دھیان بھٹکانے میں ماہر ہے۔ اس کا کام سماج میں نفرت پھیلانا ہے۔ جو پہلے چائے والا تھا اب چوکیدار بن گیا ہے۔ کئی سرمایہ کار بینکوں کی بڑی رقم لیکر بیرون ملک فرار ہوگئے اور چوکیدار دیکھتا رہ گیا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close