اپنا دیشتازہ ترین خبریں

اب پاکستان سے صرف پی او کے پر ہی ہو سکتی ہے بات چیت: راج ناتھ

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جموں۔ کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کئے جانے کو مرکزی کی نریندر مودی حکومت کا تاریخی فیصلہ بتایا اور کہاکہ اگر مستقبل میں پاکستان کے ساتھ بات چیت ہوئی تو پاکستان زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) کے سوا کسی دیگر سے متعلق نہیں ہوگی۔

مسٹر سنگھ نے آج یہاں شری کرشن میموریل ہال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی جانب سے منعقدہ عوامی بیداری مہم کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جموں۔کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کو ختم کیا جانا تاریخی قدم ہے۔ اس سے نہ صرف یونین ٹیریٹوری کے لوگوں کی امیدیں پوری ہوںگی بلکہ اس ریاست کے امن کو ختم کرنے والی کسی بھی تخریبی سرگرمیوں کو قابو کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیر دفاع نے جموں ۔ کشمیر پر پاکستان کے ساتھ کسی بھی طرح کے مذاکرات کو سرے سے خارج کرتے ہوئے کہاکہ اگر مستقبل میں پاکستان کے ساتھ بات چیت ہوتی ہے تو صرف ایجنڈا پی او کے ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اب جموں۔ کشمیر کو بھول کر پی او کے کے مستقبل کو لیکر فکر کرنی چاہئے.

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close