آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

آگسٹا ویسٹ لینڈ:دبئی کی عدالت کا کرسچین مشیل کو ہندوستان کے حوالہ کرنے کا فیصلہ

دبئی کی ایک عدالت نے 3700 کروڑ کے آگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر اسکنڈل میں ملزم برطانوی شہری کرسچین مشیل کو ہندوستان کے حوالگی کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی کی عدالت نے منگل کو ہندوستان کی اپیل پر یہ فیصلہ سنایا۔ مشیل کی حوالگی کی اپیل آگسٹا ویسٹ لینڈ معاملہ میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کی تحقیقات پر مبنی تھی۔

مشیل پر آگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر خرید و فروخت کے معاملہ میں دلالی کرنے اور دوسروں کو رشوت دینے کا الزام ہے۔ کچھ عرصہ قبل مشیل کے وکیل نے کہا تھا کہ مشیل گرفتار نہ کئے جانے کی یقین دہانی کے بعد ہندوستان آنے کو تیار ہے۔ مشیل کی حوالگی آگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر خریداری گھوٹالے میں ہندوستان کو ملنے والی یہ بڑی کامیابی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close