تازہ ترین خبریںدلی نامہ

’آپ‘ ایم ایل اے الکا لامبا نااہل قرار

دہلی اسمبلی کے اسپیکر رام نواس گوئل نے دیا نا اہل قرار، پہلے ہی پارٹی سے استعفی دے چکی تھیں الکا لامبا

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
دہلی میں برسر اقتدار عام آ دمی پارٹی کے باغی ارکان اسمبلی کو نا اہل قرار دئے جا نے کا سلسلہ جا ری ہے۔دہلی اسمبلی کے اسپیکر را م نواس گوئل نے چا ندنی چوک سے ’آپ‘ کی باغی ایم ایل اے الکا لامبا کو بھی آج نا اہل قرار دیدیا ہے۔

جس کے بعد اسمبلی اسپیکر کے ذریعہ نا اہل قرار دئے جا نے والے باغی ارکان اسمبلی میں تیز ترار مانی جانے والی ایم ایل اے الکا لامبا کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔اس سے قبل اسپیکر کی جانب سے دہلی کے سابق وزیر سندیپ کمار، کپل مشرا، انل واجپئی، کرنل دیوندر سنگھ سہراوت کو پہلے ہی نا اہل قرار دیا جا چکا ہے۔

حالانکہ الکا لامبا پارٹی کے ساتھ تنازعہ کے چلتے پہلے ہی ’آپ‘کی جھاڑو چھوڑ کر اپنی پرا نی پارٹی کا نگریس کا ہاتھ تھام چکی ہیں۔الکا لامبا کا ’آپ‘ کے ساتھ دسمبر میں دہلی اسمبلی میں پیش کی گئی آ نجہانی راجیو گا ندھی سے بھارت رتن واپس لینے کی تجویز کی مخالفت سے شروع ہوا تنازعہ دہلی اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے انہیں نااہل قرار دئے جا نے پر ختم ہوا ہے۔ الکا لامبا کے نا اہل قرا دئے جا نے کر بعد اب چا ندنی چوک کی سیٹ خالی ہو گئی ہے،لیکن دہلی اسمبلی کے انتخابات میں 6ماہ سے کم کا وقت ہو نے کے سبب یہاں ضمنی انتخاب بھی نہیں کرا یا جا سکے گا۔واضح رہے کہ الکا کے اسمبلی کی رکنیت منسوخ کرنے کے فیصلے کو 6 ستمبر سے لاگو مانا جا ئے گا کیوں کہ 6 ستمبر کو الکالامبا نے کانگریس کے عبوری صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کر کے کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے۔

بتا دیں کہ الکا لامبا ایک عرصے سے ’آپ‘کی قیادت سے ناراض ہیں،انہوں نے ٹویٹ کیا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ’آپ‘کو ’گڈ بائے‘ کہنے کا وقت آ گیا ہے۔ جس کے بعد انہوں نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیاتھااورکانگریس میں شامل ہوگئی تھیں۔وزیر اعلی کجریوال کو نشانہ بناتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں الکا نے لھا تھا کہ اپنے عوام کیلئے 100 ایم ایل اے عہدے قربان۔ لیکن میں ان سے کئے ہر وعدہ پورا کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جاؤں گی۔

آپ اپنے وعدے پورے کریں ورنہ انجام بھگتنے کیلئے تیار رہیں۔ عوام پوچھ رہے ہیں یہ بتائیں کہ چاندنی چوک میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا کام کیوں رکوادیا گیا؟ مجھے چاندنی چوک کے لوگوں پر پورا پورا اعتماد ہے۔ پانچ مہینوں کے بعد اپنے پانچ سال کے کام کا حساب دینا ہے،ان پانچ مہینوں میں ایوان میں نہ سہی سڑک پر آپ کی ناکامی کی پول کھولوں گی۔

الکا لامبا نے یہ بھی نعرہ دیا تھا کہ ’آپ نہیں یہ دھوکہ ہے، دلّی بچا لو موقع ہے۔ الکا لامبا عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے سے قبل کئی سال کانگریس سے وابستہ تھیں۔ الکا لاماب کے کانگریس کی بنیادی رکنیت حاصل کرنے کے بعد ’آپ‘ ایم ایل اے سوربھ بھاردواج نے اسپیکر رام نواس گوئل کو الکا لامبا کے عام آدمی پارٹی چھوڑنے اور کانگریس میں شامل ہونے کے بارے میں تحریری شکایت درج کرائی تھی، اس شکایت کو دھیان میں رکھتے ہوئے اسپیکر اسمبلی نے الکالامبا کو ناہل قرار دیتے ہوئے ان کی اسمبلی سے رکنیت ختم کی ہے۔

بتادیں کہ الکا لامبا کے کانگریس جو ائن کر نے کے کئی دنوں تک ’آپ‘ نے ان کے استعفیٰ کا انتظار کیا ہے۔ سوربھ بھاردواج کا کہنا ہے کہ چونکہ الکا نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفی نہیں دیا تھا، اس لئے پارٹی کی جانب سے انہیں نااہل قرار دینے کیلئے ایک درخواست دائر کی گئی تھی۔ الکا لامبا کی رکنیت پر گزشتہ روز سنوائی ہوئی رتھی، آپ کے ترجمان سوربھ بھاردواج الکا لامبا کی رکنیت ختم کر نے کی ایک عرضی پٹیشن کمیٹی میں دی تھی، جس پر اسپیکر رام نواس گوئل کی جانب سے نوٹس جاری کرکے 18ستمبر 3بجے تک الکا لامبا سے جواب مانگا گیا تھا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close