اپنا دیشتازہ ترین خبریں

آٹھ ہزار سے زیادہ ہندوستانی بیرون ممالک کی جیلوں میں قید

حکومت نے آج راجیہ سبھا میں بتایا کہ مختلف ممالک کی جیلوں میں 8189 ہندوستانی قیدی ہیں۔ وزیر مملکت برائے خارجہ وی مرلی دھرن نے ایوان کو بتایا کہ حکومت کے پاس اطلاعات کے مطابق 31 مئی تک بیرون ممالک میں 8189 ہندوستانی قید تھے۔

انہوں نے بتایا کہ کئی ممالک میں پرائیویسی قانون سخت ہیں اور وہ قیدیوں سے متعلق اطلاع نہیں فراہم کرتے ہیں۔ کئی ممالک قیدیوں کی اطلاعات عام نہ کرنے کی شرط پر اطلاعات فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ متعلقہ ممالک میں ہندوستانی سفارت خانہ اور مشن ہندوستانیوں کے تئیں محتاط رہتے ہیں اور ان کے بارے میں گہری نظر رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ جن ممالک میں بڑی تعداد میں ہندوستانی رہتے ہیں وہاں وکیلوں کا ایک پینل بھی موجود ہے۔

انہوں نے ایوان کو بتایا کہ حکومت کی کوششوں سے بیرون ممالک میں مجموعی طور سے 3087 ہندوستانیوں کو معافی دی گئی ہے یا ان کی سزا بدل کر کم کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں 1181، متحدہ عرب امارات میں 1392، کویت میں 511، ملائشیا میں 576، نیپال میں 1160 ہندوستانی شہری جیلوں میں بند ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close