Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریںسیاست نامہ

اب عدالت میں ہوگا ہارجیت کا فیصلہ

کولکاتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی جانب سے نندی گرام انتخابات کے نتائج کو چیلینج دینے والی عرضی پر کولکاتہ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی ۔ حالانکہ اس سے قبل ممتا بنرجی نے اس معاملے کی سماعت کررہے جسٹس کوشک چندرا کی بینچ کو بدلنے کا مطالبہ کیا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں چندرا کی فوٹو سامنے آئی ہے جس میں بی جے پی لیڈروں کے ساتھ ہیں ،ایسے میں انہیں اس کیس سے ہٹ جانا چاہئے۔ اس معاملے میں کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ اس دوران ممتا بنرجی بھی ورچوئلی شامل ہوئیں۔

 دراصل ممتا بنرجی نے نندی گرام میں چناوی عمل کے خلاف کورٹ میں عرضی داخل کی تھی جس میں الزام تھا کہ نندی گرام میں بدعنوانی ہوئی ۔انہوں نے نندی گرام کے انتخاب کو رد کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ممتا کی اس عرضی پر سماعت کیلئے جسٹس کوشک چندرا کی بینچ بنائی گئی تھی جس کو بدلنے کیلئے ممتا نے عرضی داخل کی ہے۔ 

غورطلب ہے کہ ممتا بنرجی 16ویں وائونڈ میں جیت چکی تھیں لیکن جیتتے جیتتے انہیں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ان کے حریف بی جے پی کے امیداوارشوبندھو ادھیکاری کو ایک لاکھ 10 ہزار764 ووٹ دکھائے گئے جبکہ ممتا بنرجی ایک لاکھ 8800 ووٹ دکھائے گئے ۔ممتا کا کہنا ہے کہ انہیں بدعنوانی کے تحت ایک ہزار 956 ووٹوں سے ہرایا گیا ۔ انہوں نے الیکشن کو رد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close