تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

آسٹریلیا نے پہلے ٹی-ٹوئنٹی میچ میں انڈیا کو 4 رنز سے دی شکست

آج آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی-ٹوینٹی میچ میں آسٹریلیا نے انڈیا کو 4رن سے شکست دے کر تین میچوں کی ٹی-ٹوینٹی سیریز میں 1-0 برتری بنا لی ہے.

برسبین کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلےبازی کرنے اتری آسٹریلوی ٹیم نے 17 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 158رنز بنائے. آسٹریلوی اننگز میں گلین میکسویل 46 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے، جبکہ کرس لین 37، مارکس اسٹونس 33 اور کپتان ایرون فنچ 27 رنز کے ساتھ نمایاں بلےباز رہے۔ آسٹریلیا کی بیٹنگ کے دوران بارش کے باعث میچ کو 17اوورز تک محدود کیا گیا اور انڈیا کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 174 رنز کا ہدف ملا، جس کے جواب میں انڈین بلےبازوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور مقررہ 17اوورز میں انڈیا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 169رنز ہی بنا پائے.

انڈیا نے اپنی اننگز کی شروعات کرنے اترے اوپننگ بلے باز روہت شرما صرف 7 رنز بناسکے. لیکن شیھکر دھون نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 42گیندوں پر 2 چھکوں اور 10چوکوں کی مدد سے 76رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انکے علاوہ دنیش کارتک نے 30 رنز بنائے. ان کے علاوہ کوئی دوسرا بلےباز قابل ذکر مظاہرہ نہیں کر سکا، ان میں لوکیش راہل 13، کپتان وراٹ کوہلی 4 اور رشبھ پنت 20 اور پانڈیا 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اور مقررہ 17اوورز میں انڈیا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 169رنز ہی بنا پائے. اب اگلا ٹی-ٹوینٹی میچ 23 نومبر بروز جمعہ کو کھیلا جائے گا

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close