تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

آسٹریلیا میں مینک نے اپنے ڈیبو ٹسٹ میں رقم کی تاریخ، گواسکر کو بھی پیچھے چھوڑا

ہندوستان کے سلامی بلے باز مینک اگروال نے بدھ سے آسٹریلیا کے خلاف شروع ہوئے تیسرے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن 76 رن کی اپنی نصف سنچری اننگز کھیلنے کے ساتھ ہی ریكارڈبك میں اپنا نام درج کرا لیا۔

27 سال کے مینک نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی ) اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تیسرے ٹسٹ میچ کے پہلے دن کیریئر کا اپنا پہلا ٹسٹ میچ کھیلا ۔ طویل عرصے سے ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے کا خواب دیکھ رہے مینک نے 161 گیندوں کی اننگز میں آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 76 رنز کی نصف سنچری اننگز کھیلی۔ مینک اپنی 76 رنز کی اننگز کے ساتھ آسٹریلیائی سر زمین پر ڈیبو میچ کھیلنے والے ہندوستان کے سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بن گئے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ ہندوستان کے دتو فڈکر کے نام تھا جنہوں نے دسمبر 1947 میں سڈنی میں اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں 51 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ لیکن اب آسٹریلیائی سر زمین پر اپنے ڈیبو میچ میں بطور اوپنر سب سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ مینک اگروال کے نام درج ہو گیا ہے

غیر ملکی سرزمین پراپنے ٹیسٹ ڈیبو میچ میں سب سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ سدھیر نائیک کے نام درج ہے جنہوں نے 1974 میں انگلینڈ میں اوپننگ کرتے ہوئے 77 رنز بنائے تھے. مینک اگروال کے 76 بناتے ہی انڈیا کے کامیاب اور ‘لٹل ماسٹر’ کے نام سے مشہور بلےباز سنیل گواسکر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے. جنہوں نے ویسٹ انڈیز کے میں 1971 میں ٹیسٹ ڈیبو کرتے ہوئے 67 رنز بنائے تھے

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close