اپنا دیشتازہ ترین خبریں

آرہی ہے بینکوں کی لمبی چھٹی، سات نومبر سے مسلسل پانچ دنوں تک بند رہیں گےبینک

بینکوں سے جڑے سبھی کام 6 نومبر تک مکمل کر لیں، کیونکہ مسلسل پانچ بینک بند رہیں گے. مسلسل پانچ دنوں کی چھٹی ہونے سے کاروباریوں اور عام لوگوں کی دیوالی تیہوار کے دوران نقدی کی کمی کا سامنا پڑ سکتا ہے۔

دیوالی تیوہار کے دوران بینک سات نومبر سے 11 نومبر تک بند رہیں گے۔ نقدی کے لئے واحد ذریعہ اے ٹی ایم ہی ہونگے۔ پانچ دنوں کی چھٹی ہونے سے ان کا اثر کاروبارویوں پر بھی پڑسکتا ہے۔ تیوہاری خرید و فروخت کے چلتے اے ٹی ایم بھی دھوکہ دے سکتے ہیں۔ اس بار سات نومبرکو دیوالی، آٹھ کو پریوا، نو کو بھائی دوج، دس کو دوسرا سنیچر اورگیارہ نومبر کو اتوار ہونے کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ ایسے میں نقدی کی کمی صارفین کو پریشان کر سکتی ہے۔

حالانکہ بینکوں کے منیجروں کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم میں وافر مقدار میں رقم ڈالی جائے گی جس سے تہواروں کے موقع پر کیش کرائسس نہیں ہوگا۔ یہی نہیں 13 اور 14 نومبر کو چھٹ ہے۔ نومبر کے آخری میں 23 نومبر کو عید میلادالنبی منایا جائے گا۔ اگلے دن یعنی سنیچر 24 نومبر کو گرو تیگ بہادرکا یوم شہادت ہےاس موقع پر کئی ریاستوں میں چھٹیاں ہوتی ہیں۔25 نومبر کو اتوار کو بینک بند رہیں گے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close