تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

آرامکو حملوں کی تحقیقات کے بعد ایران کے خلاف کارروائی پر غور کریں گے: الجبیر

سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے بتایاکہ ان کا ملک آرامکو حملے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ایران کو جواب دینے کے لیے تمام آپشنز پر غور کرے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت سے قبل بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہاکہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آرامکو تنصیبات پر میزائل حملوں کا منبع ایران ہے۔ سعودی وزیر نے کہاکہ ہم ایران کو جواب دینے کے لیے سفارتی محاذ پر کام کر رہے ہیں۔ خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے ایرانی رویے کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ایران نے حزب اللہ اور حوثی ملیشیا کو بیلسٹک میزائل فراہم کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ ایران کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مؤقف جامع ہے۔ عادل الجبیر نے مزید کہاکہ حوثی ملیشیا نے مملکت پر سیکڑوں میزائل داغے اور یمن کو امداد پہنچانے میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔ ایک سوال کے جواب میں سعودی وزیرخارجہ نے کہاکہ ایران پابندیاں ختم کرنے اور پھر ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کمزور ہے اور اس میں ترمیم بھی ضروری ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close