اپنا دیشتازہ ترین خبریں

آج کل راہل مندر اور مودی مسجدوں میں گھوم رہے ہیں، اس سے ملک کی تعمیرنہیں ہوگی: اروند کجری وال

عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیراعلی اروند کجری وال نے 2019میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے قبل مذہبی مقامات کادورہ کرنے پر وزیراعظم نریندرمودی اور کانگریس صدر راہل گاندھی کو طعنہ دیتے ہوئے کہاکہ ملک کی تعمیر مندر اور مسجد سے نہیں بلکہ لوگوں کو اسکول ،اسپتال اور بجلی فراہم کرنے سے ہوگی۔

مسٹر کیجری وال نے ٹوئیٹ کیا ،’’راہل جی مندروں میں جارہے ہیں ،مودی جی ،مسجدوں میں جارہے ہیں ۔ملک کی تعمیر مندر اور مسجد سے نہیں بلکہ لوگوں کو اسکول ،اسپتال ،سڑکیں ،بجلی اور پانی فراہم کرنے سے ہوگی ۔‘‘مسٹر کیجری وال نے کہا اسکول ،اعلی تعلیمی ادارے اور عالمی معیار کے تحقیقی ادارے اکیسویں صدی کے مندراور مسجد ہیں ۔

جمعہ کے روز یر اعظم نے امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کی یاد میں عشرہ مبارک پروگرام میں شرکت کی تھی جسکا اہتمام داؤدی بوہرا فرقہ نے مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں واقع سیفی مسجد میں کیاتھا۔ کانگریس صدر راہل گاندھی حال میں کیلاش مانسرووریاتراپر گئے تھے ۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close