اپنا دیشتازہ ترین خبریں

آج پھر پیٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں میں ہوئی تخفیف

تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں میں جمعرات کو ایک مرتبہ پھر تخفیف کی ہے۔ جس کی وجہ سے دہلی میں پیٹرول رواں برس جنوری کے بعد اور ڈیزل مئی کے بعد سب سے نچلی سطح پر آ گیا۔

ملک کی سب سے بڑی تیل کی مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی راجدھانی میں آج پیٹرول 40 پیسے سستا ہو کر 71.32 روپیے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 43 پیسے سستا ہو کر 65.96 روپیے فی لیٹر فروخت ہوا۔ رواں برس جنوری کے بعد یہ پیٹرول کی سب سے کم قیمت ہے۔ اقٹصادی راجدھانی ممبئی میں پیٹرول کی قیمت 39 پیسے اور ڈیزل کی 46 پیسے گھٹ کر بالترتیب 73.36 اور 67.69 روپیے فی لیٹر پر آ گیا۔

کولکاتا میں پیٹرول کی قیمت 39 پیسے گھٹ کر 73.36 روپیے پر اور ڈیزل 43 پیسے سستا ہوکر 69.63 روپیے فی لیٹر رہا جبکہ چنئی میں پیٹرول کی قیمت میں 42 پیسے اور ڈیزل میں 46 پیسے کی تخفیف کی گئی ہے۔ یہاں پیٹڑول 73.99 اور ڈیزل 69.63 روپیے فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہوا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close