اپنا دیشتازہ ترین خبریں

آج پھر پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں ہوئی کمی، پٹرول 16پیسے جبکہ ڈیزل 12پیسے سستا

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ہندوستانی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 11 ویں دن بھی کمی آئی۔

قومی دارالحکومت میں اتوار کو پٹرول 16 پیسے اور ڈیزل 12 پیسے سستا ہوا۔ دہلی میں نومبر ماہ کے دوران پٹرول کی قیمت 1.82 روپے کم ہوکر 77.73 روپے اور ڈیزل 1.32 روپے کمی سے 72.46 روپے فی لیٹر پر آ گیا ہے۔عروس البلاد ممبئی میں پٹرول کی قیمت اتوار کو 83.24 روپے اور ڈیزل کی قیمت 75.92 روپے فی لیٹر رہی۔ قابل ذکر ہے کہ پیٹرول کی قیمت چار اکتوبر کو دہلی میں 84 روپے اور ڈیزل کی قیمت 75.45 روپے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی. اس کے بعد حکومت نے دونوں ایندھنوں پر مصنوعات کی ایکسائز ڈیوٹی میں 1.50 روپے کی کمی کی تھی. ساتھ ہی تیل کمپنیوں نے ایک روپیہ فی لیٹر قیمت کم کی تھی۔

اس کے علاوہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے زیر انتظام ریاستوں نے بھی ڈھائی روپے فی لیٹر کی کمی کی تھی۔ دہلی میں دونوں ایندھنوں پر ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (ویٹ) کی شرح زیادہ ہونے کی وجہ سے یہاں پر پڑوسی ریاستوں کے مقابلے میں دام زیادہ ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close