تازہ ترین خبریںدلی نامہ

آج ملک کا چوکیدار ہرغلط کام میں ملوث: طارق انور

دہلی کے جنگ پورہ میں منعقد ہ ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر اور کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر طارق انور نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے گزشتہ 4.6 سالوں میں لوگوں کو ٹھگنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے لوگوں کو یقین دلایا گیا کہ ان کی حالت بدلی جائے گی۔لوگوں کو مونگیری لال کے سپنے دکھائے گئے تھے اور ان سے وعدہ کیا گیا کہ ان کے نوجوانوں کو ہر سال 2کروڑ روزگار دیاجائیگا ۔ ان سے وعدہ کیاگیاکہ 100 دن کے اندر، اربوں روپے کا کالا دھن ملک میں واپس آ جائے گا اور ہر شخص کو 15 لاکھ روپیہ مفت میں مل جائیگا۔

کسانوں کو ان کی آمدنی کا دوگنا روپیہ (قیمت)دینے کا وعدہ کیاگیا۔ خواتین سے کہاگیاکہ ان کو تحفظ فراہم کیاجائیگا۔ ان تمام وعدوں کے بھرم میں آکر لوگوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر بھروسہ کیا اور ایک طویل عرصہ کے بعد مکمل اکثریت کی حکومت بنانے کا کام کیا، لیکن لوگ اب یہ محسوس کررہے ہیں کہ ان کو ٹھگا گیا ہے اور وہ 2019 یعنی اپنی باری کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

طارق انور نے کہا کہ جب بی جے پی ترقیاتی ایشوز پر پوری طرح ناکام ہوچکی ہے اور اس کا شائننگ انڈیا 2004 ہی میں زمیں دوز ہوچکاتھا ، تو اب وہ ایک بار پھر مندر کی سیاست کرتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ مذہب خطرے میں ہے اور دھرم سنسد کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ لوگ اس کے چھلاوے کو سمجھ رہے ہیں ۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close