اترپردیشتازہ ترین خبریں

آج سے الہ آباد کا نام ہوگا ‘پرياگ راج’، بی جے پی نے کیا فیصلے کا استقبال

اتر پردیش کی حکومت نے آج الہ آباد کا نام بدل کر پرياگ راج کر دیا ۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں منگل کو یہاں ہونے والی کابینہ کی میٹنگ میں الہ آباد کا نام بدل کر ’پرياگ راج‘ کئے جانے کی تجویز کو منظوری دے دی۔

مسٹر یوگی نے گزشتہ ہفتہ سنتوں کےمطالبہ پر الہ آباد کا نام ’پرياگ راج‘ کئے جانے کا اعلان کیا تھا۔ اس نام پر منگل کو کابینہ نے مہر لگا دی۔ وزیر صحت سدھارتھ ناتھ سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ الہ آباد کا نام بدل کر پرياگ راج کرنے سے متعلق تجویز کو کابینہ نے منظوری دے دی ہے جس کے بعد الہ آباد کو اب پرياگ راج کے نام سے جانا جائے گا۔نئے نام سے متعلق کارروائیوں کو جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا۔

قابل غور ہے کہ حال ہی میں الہ آباد میں ہونے والی ’ کمبھ مارگ درشک منڈل‘ کی میٹنگ میں بھی یہ مسئلہ اٹھا تھا۔ الہ آباد کا نام پرياگ راج کئے جانے کا مطالبہ عرصے سے کیا جارتھا۔ گورنر رام نائک نے بھی نام تبدیل کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ پیر کو ہی حکومت نے یہ تجویز تیار کر لی تھی۔ بی جے پی نے الہ آباد کا نام تبدیل کرکے پریاگ راج کئے جانے کے فیصلے کا استقبال کرتے ہوئے منگل کو بتایا کہ ذہنیت سے اکبر نے پرياگ راج کا نام الہ آباد کیا تھا اسی ذہنیت کے لوگ آج اسکا نام پرياگ راج ہونے پر احتجاج کر رہے ہیں.

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close