کھیل کھلاڑی

آئی پی ایل 2020: سنرائزرس حیدرآباد کے پھر کپتان مقرر ہوئے ڈیوڈ وارنر

آئی پی ایل ٹیم سنرائزرس حیدرآباد نے آسٹریلیا کے دھماکہ خیز اوپنر ڈیوڈ وارنر کو آئی پی ایل کے 2020 سیزن کے لئے اپنی ٹیم کا دوبارہ کپتان مقرر کیا ہے۔ آئی پی ایل کے اس سیزن کا آغاز 29 مارچ سے شروع ہو رہا ہے۔ وارنر کی قیادت میں سنرائزرس حیدرآباد نے 2016 میں آئی پی ایل کا خطاب جیتا تھا۔ وہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی جگہ لیں گے۔ 33 سالہ وارنر پر جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں گیند سے چھیڑ چھاڑ کے لیے مجرم پائے جانے کے بعد ایک سال کی پابندی لگا دی گئی۔ اس پابندی کی وجہ سے وہ 2018 کے سیزن میں نہیں کھیل پائے تھے۔

حیدرآباد ٹیم نے وارنر کو اس سیزن میں کپتان بنائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ وارنر نے حیدرآباد کی طرف سے پوسٹ کئے گئے ویڈیو میں کہاکہ میں آئی پی ایل 2020 کے لیے کپتانی ملنے سے بہت خوش ہوں۔ میں ٹیم کی قیادت کا موقع دوبارہ دینے کے لیے انتہائی شکر گزار ہوں۔ میں ولیمسن کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے گزشتہ دو سالوں میں ٹیم کو سنبھالا۔ وارنر اپنی پابندی ختم ہونے کے بعد گزشتہ سال ورلڈ کپ سے پہلے بین الاقوامی کرکٹ میں واپس آئے تھے اور اس کے بعد سے وہ مسلسل زبردست مظاہرہ کر رہے ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close