تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: کوہلی اور بمراہ کی بادشاہت برقرار

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور نائب کپتان روہت شرما پیر کو آئی سی سی کی تازہ جاری ون ڈے رینکنگ میں بیٹنگ چارٹ میں سرفہرست دو مقامات پر برقرار ہیں اور گیند بازوں میں ہندوستان کے ہی جسپريت بمراه اپنے نمبر ایک مقام پر بنے ہوئے ہیں۔

ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف اتوار کو بنگلور میں تیسرا ون ڈے جیتنے کے بعد تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی ہے جس میں وراٹ مین آف دی سریز بنے تھے۔ روہت بنگلور میں فیصلہ کن میچ میں 119 رنز کی سنچری اننگز کھیل کر مین آف دی میچ بنے تھے۔ اس کے بعد جاری ون ڈے رینکنگ میں ہندوستانی کپتان وراٹ 886 درجہ بندی پوائنٹس کے ساتھ نمبر ایک ون ڈے بلے باز ہیں جبکہ ٹیم کے نائب کپتان روہت 868 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر برقرار ہیں۔

وراٹ کو دو درجہ بندی پوائنٹس کا جبکہ روہت كو تین پوائنٹس کا فائدہ پہنچا ہے۔ بیٹنگ رینکنگ میں سرفہرست 10 میں ہندوستان کا دیگر کوئی بلے باز نہیں ہے۔ تیسرے مقام پر پاکستان کے بابر اعظم، چوتھے نمبر پر جنوبی افریقہ کے فاف ڈو پلیسس اور پانچویں نمبر پر نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر ہیں۔ اوپننگ آرڈر کے دیگر ہندوستانی بلے باز شکھر دھون کو بھی فائدہ پہنچا ہے جو سات مقام اٹھ کر 15 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ اگرچہ وہ کندھے کی چوٹ کی وجہ سے بنگلور میں کھیلنے نہیں اترے تھے۔

فیصلہ کن ون ڈے میں دھونی کی جگہ اوپننگ کیلئے اترے لوکیش راہل نے 21 مقامات کی چھلانگ لگائی ہے جو 50 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔گیند بازوں میں فاسٹ بولر جسپريت بمراه نے چوٹ سے نجات حاصل کرنے کے بعد زبردست واپسی کی اور ون ڈے رینکنگ میں 764 پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون پر برقرار ہیں۔ دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ ہیں۔ افغانستان کے مجیب الرحمن تیسرے، جنوبی افریقہ کے كیگسو ربادا چوتھے نمبر پر پہنچے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز كھسك كر پانچویں نمبر پر ہیں۔

ہندوستانی آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ دو مقام کی بہتری کے ساتھ گیند بازوں میں 27 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، انہوں نے سیریز میں چار وکٹ نکالے تھے اور دو اننگز میں 45 رنز بھی بنائے۔ جڈیجہ کو آل راؤنڈر رینکنگ میں بھی چار مقامات کا فائدہ ہوا ہے اور وہ 10 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ 229 رنز کے ساتھ سیریز کے ٹاپ اسکورر رہے اور بیٹنگ رینکنگ میں چار مقامات کی بہتری کے ساتھ 23 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ڈیوڈ وارنر بھی ایک مقام اٹھ کر چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ کپتان آرون فنچ 10 ویں نمبر پر ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close