اپنا دیشتازہ ترین خبریں

آئی اے ایس کی ملازمت ترک کر اپراجیتا سارنگی بی جے پی میں شامل

انڈین ایڈمنسٹرٹیو سروس سے حال ہی میں رضاکارانہ سبکدوشی(وی آر ایس) لینے والی اپراجیتا سارنگی آج بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوگئیں۔

بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کی موجودگی میں محترمہ سارنگی نے پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔ اس موقع پر تیل اور قدرتی گیس کے وزیر دھرمیندر پردھان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

اوڈیشہ کیڈر کی 1994 بیچ کی افسر محترمہ سارنگی 2013 تک مرکز میں ڈیپوٹیشن پر تھیں اور دیہی ترقیات کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری (منریگا) کے عہدہ پر تعینات تھیں۔ ایسی قیاس آرائیاں ہیں کہ محترمہ سارنگی اگلے سال عام انتحامات میں بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ سکتی ہیں ان کے وی آر ایس درخواست کو حال ہی میں وزیر اعظم کے دفتر سے منظوری ملی ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close