اپنا دیشتازہ ترین خبریں

آئندہ چند روز کے اندر اپنی سیاسی جماعت کے نام کا اعلان کروں گا: شاہ فیصل

ہائی پروفائل سرکاری نوکری چھوڑ کر انتخابی سیاست میں کودنے والے سابق آئی اے ایس افسر ڈاکٹر شاہ فیصل نے کہا کہ وہ آئندہ چند روز کے اندر اپنی سیاسی جماعت کے نام کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت کا نام اور تنظیم کے ڈھانچے کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھنے کے ساتھ ہی ممبر شپ مہم شروع کی جائے گی۔

شاہ فیصل نے یہ انکشاف اتوار کو لوگوں تک پہنچنے کے لئے منعقد کئے جانے والے ‘فیس بک لائیو’ میں کیا۔ سابق آئی اے ایس افسر نے پہلے ہی اپنی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کی درخواست الیکشن کمیشن آف انڈیا میں جمع کردی ہے۔ شاہ فیصل نے کہا ‘ہم یہاں (جموں وکشمیر) پر ایک نئی سیاسی جماعت قائم کریں گے۔ ہم اسی ہفتے اپنی جماعت کا نام اور اس کے ڈھانچے کو عوام کے سامنے رکھیں گے۔ پارٹی کا منشور بھی عوام کے سامنے رکھیں گے۔ ممبر شپ مہم بہت جلد شروع کریں گے’۔

انہوں نے کہا ‘ہم تبدیلی کے لئے لڑیں گے۔ ہمارا مقصد کشمیر میں حقیقی جمہوریت لانا ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ ریاست کے ہر شہری کو انصاف ملے’۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close