آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

آئندہ مرد و خاتون کو چاند پر بھیجنے کا منصوبہ: ناسا

امریکی خلائی ایجنسی ناسا سال 2024 تک چاند پر ایک مرد اور ایک خاتون کو بھیجنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے، جس کے لئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مالی سال -2020 کے لئے 1.6 ارب ڈالر کے فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔ ناسا کے ایڈمنسٹریٹر جم برڈین سٹاین نے پیر کو ایک ویڈیو پیغام جاری کرکے یہ اطلاع دی۔

مسٹر بریڈین سٹاین نے کہا کہ ’’صدر نے چاند کے جنوبی قطب پر 2024 تک ایک مرد اور پہلی خاتون کو بھیجنے کے ہمارے منصوبے کو منظوری دے دی ہے۔ اب صدر نے ہمارے کام پر یقین ظاہر کرتے ہوئے مالی سال 2020 کے تحت اس منصوبے کے لئے 1.6 ارب ڈالر کے اضافی فنڈ کو منظوری فراہم کر دی ہے‘‘۔

ناسا کے ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ اس فنڈنگ سے خلا پروجیکشن نظام اور ہومن مون لینڈنگ کے نظام کی ترقی کو تقویت ملے گی۔ اس سے چاند کے قطبی علاقوں میں روبوٹ کے ذریعے ریسرچ کرنے جیسی صلاحیتوں کی ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close